• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحادی افواج کی حوثی باغیوں کے دعوے کی تردید

صنعا (جنگ نیوز) یمن میں حوثی باغیوں نے ایک جھڑپ کے دوران سعودی فوج کے 8اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے تاہم اتحادی افواج نے دعوے کی تردید کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمنی باغیوں کے ترجمان یحیحٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مارب کے علاقے میں فوجی کیمپ پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 سعودی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اتحادی افواج کی جانب سے ایسے کسی بھی واقعے کی سختی سے تردید کی ہے۔ادھر یمنی حکومت کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کے ایک حملے کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔

تازہ ترین