جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ انشاءﷲ تعالیٰ منزل پر پہنچ کر ہی دم لیں گے۔ دنیا کی کوئی قوت ہمیں اس مشن سے روک نہیں سکتی۔
ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں اور قریبی رفقاء کو نیب کے نوٹس کردار کشی کی روایتی مہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی اور جمہوری حقوق کا تحفظ سیاسی قیادت کی اولین ذمہ داری ہے، ایسے نفسیاتی ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں۔
واضح رہےکہ قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے لیے 2 افراد کو 10 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔