• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنڈی کوتل( نما ئندہ جنگ )کشیدگی کے باعث بند طورخم سرحد دوبارہ کھول دیا گیا ۔بارڈر پر جاری تعمیراتی کام پرافغان حکام نے اعتراض اٹھایا تھا یہ مسئلہ کئی دنوں سے چلا آرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم میں بارڈر مینجمنٹ کے سلسلہ میں پاکستان کی جانب سے تعمیراتی کام جا ری تھا جس پر افغان سکیورٹی اداروں نے اعتراض اٹھایا اور کام بند کرنے کا کہا تھاجبکہ کام بدستور جاری تھا کیونکہ یہ پاکستانی حدودہورہا تھا،اس کے ردعمل میں افغان حکام نے حالت کشیدہ بناکر مورچوں میں بندوقیں تان لیں اور سرحدکو بند کردیاجوتقریبا ً ادھا گھنٹہ بند رہا ۔

تازہ ترین