• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف، حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست مسترد

لاہور (نمائندہ جنگ) پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بیگم شمیم اختر کے انتقال پر 27 نومبر سے پانچ روز کے لئے پیرول پر رہائی دی گئی تھی۔مسلم لیگ (ن)کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو دی گئی تحریری درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ایک بڑی سیاسی جماعت کے صدر ہیں جبکہ حمزہ شہباز بھی پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں۔ ملک بھر سے لوگ شہباز شریف سے ان کی والدہ اورحمزہ شہباز سے ان کی دادی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لئے آنا چاہتے ہیں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت بدھ کے روز ختم ہو رہی ہے لہذا درخواست ہے اس میں مزید اضافہ کیا جائے۔درخواست موصول ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے پیرول میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

تازہ ترین