• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری پہلی بار امریکا کب گئی تھیں؟

پاکستان کے متعدد ڈراموں میں حیرت انگیز اداکاری کرکے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر وہ تصویر شیئر کردی جب اُنہوں نے پہلی بار امریکا کا دورہ کیا تھا۔

بشریٰ انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سال 1982ء کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں وہ سائیکل لیے امریکا کی سڑک پر موجود ہیں جبکہ اداکارہ نے اُس وقت کے حساب سے فیشن کیا ہوا ہے۔


انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ’یہ تصویر سال 1982ء کی ہے جب اُنہوں نے پہلی مرتبہ امریکا کا دورہ کیا تھا۔‘

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ’اُس وقت اُن کی بیٹی نرمین صرف تین برس کی تھیں۔‘

سینئر اداکارہ کی خوبصورت تصویر پر اُن کی بھانجی زارا نور عباس اور اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کمنٹ کرتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری گزشتہ کچھ دنوں سے انسٹاگرام پر ماضی کی حسین یادیں مداحوں کے ساتھ شیئرکرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اس سے قبل بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر اپنے کالج کے دنوں کی تصویر شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے دو چوٹی والا ہیئر اسٹائل بنایا ہوا تھا۔


سینئر اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں خود کو معصوم قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میرے کالج کے دن اور میری معصومیت۔‘

تازہ ترین