• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مایا علی ہدایتکار شعیب منصور کی فلم کا حصہ بن گئیں

پاکستانی اداکارہ مایا علی معروف ہدایتکار شعیب منصور کی آنے والی فلم کا حصہ بن گئیں ۔

اداکارہ مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ہدایتکار شعیب منصور کے ساتھ بیٹھی ہیں، اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ فلم اے بی جی کے سیٹ پر پہلا دن ہے میں خوش نصیب ہوں جو مجھے شعیب منصور کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے ۔


اداکارہ ماہرہ خان ، منال خان ، زارا نور عباس اور احمد علی بٹ نے بھی مایا علی کو مبارکباد دی، اداکار عماد عرفانی نے مایا کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں فلم اے بی جی کی ٹیم کو جوائن کرنے لیے مزید انتظار نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب عماد عرفانی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ پاک فضائیہ کے جوان اور ہدایتکار شعیب منصور کے ساتھ موجود ہیں ۔

تازہ ترین