• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع وسطی، متعدد اسکولوں میں خواتین اساتذہ کورونا وائرس سے متاثر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر کراچی کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈائون اور دیگر حفاظتی ا قدامات پر عمل کیا جا رہا ہے جبکہ تعلیمی ادارے بند لیکن اساتذہ ڈیوٹی پر آرہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شہر کے متعدد اسکولوں میں اساتذہ کے کورونا سے متاثر ہو نے کی اطلاعات ہیں خصوصاً ضلع وسطی ،گلبرگ ٹائون کےگرلز سیکنڈری اور کیمپس اسکولوں میں کئی اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کی اطلاع افسران کو کو کرنے کے با وجود محکمہ تعلیم کی جانب سے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے نہ ہی متعلقہ اسکولوں کو بند کیا گیا جبکہ وائرس میں مبتلا اساتذہ بھی ڈیوٹی پر اسکول آرہے ہیں۔اس حوالے سے اگر فوری اقدامات نہ کئے گئے اور کورونا کے کئی کیسز کا انکشاف ہو نے پر بھی متعلقہ اسکول کو سیل نہ کیا گیا تو بڑے پیمانے پر وائرس کی طلبہ اور دیگر اساتذہ میں منتقلی کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین