• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، کورونا وائرس کے سنگین مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے


نیشنل کمانڈ اور آپریشن سینٹر ( این سی او سی)  کا عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق  کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے سنگین مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا، اس دوران این سی او سی کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوروناوائرس  ٹیسٹنگ کی یومیہ شرح 40 ہزار سے زائد پر برقرار ہے جبکہ ملک میں 81 فیصد کورونا کیس شہری علاقوں سے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق  ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.71 فیصد ہے،  کوروناوئرس کے سب سے زیادہ مثت کیسوں کا تناسب کراچی میں 21.31 فیصد ہے جبکہ  دوسرے نمبر پر ایبٹ آباد میں کوروناوائرس کے مثبت کیس 17.86 فیصد رہے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ  پشاور 16.66 فیصد کوروناوائرس کے  مثبت کیسز کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر اور  سندھ میں کوروناوائرس  کے مثبت کیسز کی شرح 15.83 فیصد ہے۔

این سی اوسی کے مطابق  آزاد جموں کشمیر میں کوروناوائرس  کے مثبت کیسز کی شرح 11.93 فیصد ہے اور  بلوچستان میں کوروناوائرس  کے مثبت کیسز کی شرح 11.61 فیصد جبکہ خیبر پختون خوا میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح8.22 فیصد ہے۔

این سی اوسی کے مطابق  اسلام آباد میں کوروناوائرس  کے مثبت کیسز کی شرح8.20 فیصد، پنجاب میں کوروناوائرس  کے مثبت کیسز کی شرح 5.54 فیصد ہے اور  گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.89 فیصد ہے۔

این سی اوسی کا مزید کہنا ہے کہ  گزشتہ ہفتے کےد وران 40 فیصد ٹیسٹنگ کانٹیکٹ ٹریسنگ پر کی گئی جبکہ  ملک بھر میں کوروناوائرس  سے بیمار 2539 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

تازہ ترین