• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 21 افراد جان کی بازی ہار گئے

سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 21 افراد جان کی بازی ہار گئے، صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 1472 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 1108 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 11242 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد 1472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو تشخیص کی شرح کا 13 فیصد ہے۔

سندھ میں اب تک کورونا کے2087761 ٹیسٹ کے نتیجے میں 187684 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ صوبے میں 162041 اب تک کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں صوبے میں صحتیابی کی شرح 86 فیصد ہے۔


وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آج کورونا سے مزید 21 مریض انتقال کرگئے جس سے صوبے میں انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد3081 ہوگئی ہے جو کہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ صوبے میں اس وقت 22562 ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔

کراچی میں 1242، میرپورخاص میں28، کشمورمیں 26، حیدرآباد میں 24، مٹیاری میں 16، جامشورو میں 14، گھوٹکی میں 10،سجاول اور سکھر میں7-7، نوشہرو فیروز اور ٹندو محمد خان میں6-6 ،لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں 5-5 ، ٹنڈوالہیار، شکارپور اور دادو میں 4 -4 ، بدین میں 3، جیکب آباد میں 2، قمبر، خیرپور اور ٹھٹھہ میں سے1-1 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین