• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر نے استعفیٰ بلاول کو بھجوادیا

 پیپلز پارٹی پنجاب  کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوادیا۔

پنجابی میں تحریر کیے گئے استعفیے میں حسن مر تضیٰ کا کہنا تھا کہ  کٹھ پتلی نظام میں اسمبلیوں میں بیٹھنا بےکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بلاول بھٹوکی قیادت میں سیاسی جمہوری جدوجہد جاری رہےگی۔

حکومت کو ہٹانے کے لیے ہر طریقہ استعمال کریں گے، بلاول

 اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا  کہ ہم سب ایک پیج اور ایک اسٹیج پر ہیں، حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے ہر طریقہ استعمال کرنے کے لیے تیار ہیں، جلسے اور احتجاج کے تمام آپشن استعمال کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک پیج پر ہیں، ہم جلسے بھی کریں گے، سول سوسائٹی سے رابطہ کریں گے اور سارے جمہوری راستے اختیار کریں گے۔

پی پی چیئرمین کا کہناتھا کہ ہم اس حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے ہر ہتھیار استعمال کرنے کو تیار ہیں۔


بلاول بھٹو نے کہا کہ پارٹی کی سی ای سی کی میٹنگ بلا رہے ہیں، اس میں اعتزاز احسن کا موقف لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن پارٹی کے سینئر رہنما ہیں، وہ پارٹی فیصلے کے ساتھ ہوں گے۔

تازہ ترین