• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارطغرل غازی: 2020 میں پاکستانیوں نے جسے سب زیادہ گوگل کیا

ارطغرل 2020ء کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ گوگل کی جانے والی سیریز قرار پائی ہے۔

سرچ انجن گوگل نے پاکستانیوں کے 2020ء کے دوران سرچ کیے گئے ڈراموں اور ٹی وی سیریز کے حوالے اہم انکشاف کیا ہے۔

سرچ انجن کے مطابق اس نے رواں سال کے دوران پاکستانیوں کی ترکی کا تاریخی ڈرامہ ارطغرل غازی کی تلاش میں سب سے زیادہ رہنمائی فراہم کی ہے۔

گوگل کے مطابق ترکی کے اس تاریخی ڈرامے نے پاکستانیوں کی توجہ تمام ہی ٹی وی ڈراموں سے زیادہ حاصل کی ہے۔


پاکستان ڈراموں میں ’میرے پاس تم ہو‘سب سے زیادہ دیکھا گیا لیکن وہ بھی ارطغرل غازی کے مقابلے میں پیچھے رہا ہے۔

ارطغرل غازی کی سیریز پاکستان میں اتنی مشہور ہوئی کہ اسے سرکاری ٹی وی پر بھی اردو ڈب کے ساتھ دکھایا گیا۔

رواں سال مارچ میں جب ملک وبائی مرض کورونا اپنے عروج کی طرف بڑھ رہا تھا، وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں میں اسلامی ثقافت اور اقدار کے فروغ کےلیے ٹی وی پر اس ڈرامے کو دکھانے کی خصوصی ہدایت جاری کی تھیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے جب مغرب اور بالی ووڈ کی نقالی کے حوالے سے تنبہہ کی تو مجھے بتایا گیا کہ عوام یہی دیکھنا چاہتے ہیں۔

دوسری طرف عمران خان نے اس سے پہلے کہا تھا کہ ارطغرل بڑے پیمانے پر دکھائی جانے والی سیریز میں سے ایک ہے، اس میں کوئی فحاشی نہیں ہے۔

سیریز کی پاکستان بے تحاشا کامیابی کے بعد یہ بحث چھڑگئی کہ ترکی اور پاکستان تفریحی صنعت کے فروغ کےلیے ایک دلچسپ منصوبے پرتعاون کریں گے،تاہم اس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

تازہ ترین