• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ نیوزی لینڈ: ائسولیشن ختم، سیر و تفریح شروع


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دورہ نیوی لینڈ کے دوران آئسولیشن کی مدت کے ختم ہونے کے بعد ٹریننگ کے ساتھ ساتھ سیرو تفریح بھی شروع کردی۔ 

محمد حفیظ نے بولنگ کوچ وقار یونس کے ہمراہ گالف کھیلی جبکہ کپتان بابراعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے ساحل کا رخ کیا اور سیلفیاں بھی بنائیں۔

کھلاڑیوں کے درمیان پہلا انٹرا اسکواڈ سینیریو بیسڈ میچ بھی کھیلا گیا اور سپر اوور کی بھی پریکٹس کی گئی۔

کھیل سے فارغ ہو کر کھلاڑی گھومنے نکلے، ہوٹل کے قریب سٹی سینٹر اور ساحل سمندر کی سیر کی سیلفیاں بھی بنائیں۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے گالف کورس کا رخ کیا، بولنگ کوچ وقار یونس بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ اس کی ویڈیو انھوں نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کی۔ 

کپتان بابراعظم، اظہر علی، عابد علی سمیت کئی کھلاڑیوں نے ساحل پر مختلف انداز میں تصاویر بنوائیں۔

ٹریننگ کے اگلے روز قومی ٹیم دوسرا انٹرا اسکواڈ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی جبکہ پاکستانی شاہینز پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

دوسری جانب کرائسٹ چرچ میں موجود اوپننگ بیٹسمین امام الحق کو نیوزی لینڈ محکمہ صحت کی جانب سے کلئیرنس مل گئی اور وہ میڈیکل چیک اپ کے بعد کل کوئنز ٹاؤن میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

تازہ ترین