• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی 57 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو ارسال

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 57پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرادی۔

بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کے۔الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے نیپرا کو جمع کرائی گی درخواست کے مطابق اکتوبر میں 10 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس پر 42 ارب روپے لاگت آئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول لاگت کا تخمینہ اوسط 3 روپے 75 پیسے لگایا گیا تھا جو 4 روپے 32 پیسے تک پہنچ گیا۔

نیپرا 17دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گی۔

تازہ ترین