• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئیسو لیشن کا وقت خاصہ مشکل تھا، حیدر علی

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کا موقع کورونا وائرس کی وجہ سے کم ملا لیکن کم وقت میں اچھی تیاری کر رہے ہیں۔

کوئنز ٹاؤن سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر علی نے کہا کہ وہ پہلی بار نیوزی لینڈ کا دورہ کر رہے ہیں ، پریکٹس میچز گرین وکٹ پر کھیل رہے ہیں تاکہ میچز میں کوئی مشکل نہ آئے ۔


حیدرعلی نے بتایا کہ آئیسو لیشن کا وقت خاصہ مشکل تھا،کمروں میں ہی ہلکی پھلکی ٹریننگ کرتے رہے، شکر ہے مشکل وقت گزر گیا،اب وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل سینئر کھلاڑی جونیئر کو بہت سپورٹ کررہے ہیں،پریکٹس کے دوران بیٹنگ پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔

حیدرعلی نےبتایا کہ میرا ہدف ہے کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں، ٹی ٹوئنٹی نہیں بلکہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلنا چاہتا ہوں ۔


تازہ ترین