آپ آف لائن ہیں
اتوار15؍ رجب المرجب 1442ھ 28؍ فروری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عوام ہر صورت مینار پاکستان پہنچ کر حکومت کو آخری دھکا دیں، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میں اور بلاول ایک ساتھ جلسہ گاہ آئیں گے، عوام ہرصورت مینار پاکستان پہنچ کر حکومت کو آخری دھکا دیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے رات گئے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک کا دورہ کیا اور پی ڈی ایم جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 مریم نواز نے کہا ہے حکومت کی جانب سے لاہور جلسہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں جو حکومت کے خوف کی نشانی ہے، پی ڈی ایم، ان لوگوں کو این آراو نہیں دے گی۔


انہوں نے کہا  کہ سب جانتے ہیں جلسے میں حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، اس کے باجود جلسہ تاریخی ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید