• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس کے 7 کروڑ 21 لاکھ 87 ہزار 865 کیسز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 21 لاکھ 87 ہزار 865 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 13 ہزار 235 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 6 ہزار 817 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 806 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 5 لاکھ 67 ہزار 813 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 5 ہزار 82 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 65 لاکھ 49 ہزار 366 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 65 لاکھ 95 ہزار 959 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 27 ہزار 523 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 96 لاکھ 44 ہزار 325 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 43 ہزار 55 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 98 لاکھ 57 ہزار 380 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 81 ہزار 143 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 68 لاکھ 80 ہزار 595 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 46 ہزار 941 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 26 لاکھ 53 ہزار 928 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 57 ہزار 761 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 23 لاکھ 65 ہزار 319 رپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات 64 ہزار 26 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 18 لاکھ 30 ہزار 956 ہو چکے ہیں۔


اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 64 ہزار 36 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 18 لاکھ 25 ہزار 775 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 16 ہزار 199ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 18 لاکھ 9 ہزار 809 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 47 ہزار 624 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 17لاکھ 41 ہزار 439 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 40 ہزار 668 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 94 ہزار 602 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 32 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 36 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 749 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 79 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 725 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 38 ہزار 425 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 796 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 46 ہزار 629 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 471 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 83 ہزار مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین