• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ چہل قدمی کرنا کتنا ضروری ہے؟

متوازن غذا اور روزانہ چہل قدمی بہترین زندگی کے لیے بے حد ضروری ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہم اپنی روزمرہ زندگی میں معمولی تبدیلی لا کر ایک صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں، اس کے لیے صرف ہمیں اپنے کھانے پینے اور روزانہ کی چہل قدمی پر توجہ دینی ہو گی۔

بھارتی ویب سائٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن اور قومی ادارہ صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ روزانہ کم سے کم 30 منٹ چہل قدمی انسان کے وزن کو بڑھنے سے روکتی ہے۔

چہل قدمی نہ صرف انسان کے دل کی صحت کے لیے مفید ہے بلکہ ذیابیطس کے خطرات کو بھی کم کرتی ہے۔

چہل قدمی انسان کے موڈ کو ٹھیک رکھتی ہےاور اس سے ہڈیاں اور پٹھےبھی مضبوط ہوتے ہیں۔

چہل قدمی کے دورانیے میں اضافہ کیسے کریں؟

ان چند مشوروں پر عمل کرکے آپ روزانہ کی بنیاد پر اپنی چہل قدمی کے دورانیے میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

دن میں چہل قدمی کے دورانیے یا اسٹیپس (قدموں کی تعداد) کو بڑھانے کے لیے آپ اپنے موبائل پر یاددہانی کے کئی الارم لگا سکتے ہیں تاکہ آپ اپنا کام کچھ دیر کے لیے چھوڑ کر مزید 500 اسٹیپس چل سکیں۔

اضافی چہل قدمی کے لیے آپ آسانی سے دن کے شروع کے گھنٹوں میں سے کچھ وقت نکال سکتے ہیں یا پھر اپنا کام ختم کرنے کے بعد بھی چہل قدمی کی جا سکتی ہے۔

کوشش کریں کہ صبح کے اوقات میں چہل قدمی کی عادت اپنائیں تاکہ اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھا سکیں۔

چہل قدمی باآسانی لنچ کے اوقات میں یا کھانے کے بعد کی جا سکتی ہے۔ آپ اپنا پسندیدہ میوزک سنتے ہوئے یا کوئی اہم فون کال کرتے ہوئے دن میں 10 ہزار اسٹیپس چلنے کا ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ روزانہ کی بنیاد پر اپنے اسٹیپس کا ریکارڈ رکھیں۔ اس سے یہ ہوگا کہ آپ کو اپنے طے شدہ ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

اگر آپ دن بھر میں20، 20 منٹ کی واکنگ بریکس لیں تو آپ 24 گھنٹوں میں باآسانی 10 ہزار اسٹیپس کا ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔

تیز چہل قدمی کریں اور ایسا گول سیٹ نہ کریں جو آپ کسی مصروف دن میں حاصل نہ کرسکیں۔ آپ اپنے کمرے اور ٹیرس پر بھی واک کر سکتے ہیں۔

ہر 30 منٹ بیٹھنے کے بعد تین منٹ کے لیے پاؤں پر سیدھا کھڑے ہو جائیں، اس سے آپ کو گھنٹوں بیٹھنے کی عادت سے نجات ملے گی۔

اسی طرح کئی گھنٹوں تک بیٹھنے سے بچنے کے لیے آپ واکنگ بریکس لے سکتے ہیں۔ اس سے آپ کےا سٹیپس کی تعداد اور چہل قدمی کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی اہم ہے کہ چہل قدمی آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے ایک زبردست سرگرمی ہے۔ یہ آپ کے ذہن کو پُرسکون رکھتی ہےاور اس سے کمر درد اور گھٹنوں کے درد کے خطرات بھی کم ہوتے ہیں۔

تازہ ترین