• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ الیکشن 1ماہ قبل کروانے کی تجویز کس نے دی؟ نام سامنے آگیا

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات شیڈول سے ایک ماہ قبل کروانے کی تجوزیز کس نے دی؟ نام سامنے آگیا۔

ذرائع کےمطابق کابینہ اجلاس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سینیٹ الیکشن آئندہ برس مارچ کے بجائے فروری میں کروانے کی تجویز پیش کی۔

کابینہ اجلاس میں فواد چوہدری نے یہ تجویز بھی دی کہ انتخابی اصلاحات کے لیے اپوزیشن سے بات چیت کی جائے۔


ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تجویز پر وزیراعظم نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے اپوزیشن سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن سے بات چیت کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کرپشن کیسز ختم کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس فواد چوہدری نے سینیٹ انتخابات اوپن کرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کی تجویز کی مخالفت کی۔

تازہ ترین