• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینیئل پرل کے وکیل کی اغوا، قتل کے شواہد کا علیحدہ علیحدہ جائزہ لینے کی استدعا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمی میں امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کیس کے ملزمان کی سزائیں کم یا ختم ہونے کے خلاف حکومت سندھ کی اپیلوں کی سماعت کے دوران مقتول کے خاندان کے وکیل فیصل صدیقی نے عدالت سے مقتول کے ا غوا اور قتل کے شواہد کا علیحدہ علیحدہ جائزہ لینے کی استدعا کی ،سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کیا ریاست یا مدعی نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کو ٹرائل کا حصہ بنانے کی درخواست کی تھی؟،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس یحیی افریدی پر مشتمل بنچ نےبدھ کے روز کیس کی سماعت کی توفیصل صدیقی ایڈوکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مقتول کی عمر ،قد ،اور لباس کی پہچان ہوئی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ ٹرائل کے دوران ہی آچکی تھی،ٹرائل آخری مراحل پر ہونے کے باعث شاید پوسٹ مارٹم کو فیصلے کا حصہ نہیں بنایاگیا ۔

تازہ ترین