• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 45 لاکھ 34 ہزار 581 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 55 ہزار 230 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 5 لاکھ 6 ہزار 270 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 7 ہزار 498 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 کروڑ 23 لاکھ 73 ہزار 81 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 14 ہزار 577 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ 92 ہزار 618 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 69 لاکھ 7 ہزار 306 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 325 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 1 لاکھ 70 ہزار 735 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 44 ہزار 487 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 99 لاکھ 51 ہزار 72 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 83 ہزار 822 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 70 لاکھ 42 ہزار 695 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 48 ہزار 564 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 34 ہزار 454 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 59 ہزار 361 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 24 لاکھ 9 ہزار 62 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 17 ہزار 121 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 19 لاکھ 28 ہزار 165 ہو چکی ہے۔


برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات 65 ہزار 520 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 19 لاکھ 13 ہزار 277 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 66 ہزار 537 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 18 لاکھ 88 ہزار 144 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 48 ہزار 596 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 17لاکھ 82 ہزار 566 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 41 ہزار 365 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 15 لاکھ 17 ہزار 46 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 33 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 80 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار 335 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 80 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 777 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہو چکی ہے، اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 9 ہزار 80 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 3لاکھ 96 ہزار 591 کورونا مریضٗ شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں کُل 42 ہزار 851 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 505 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 3 لاکھ 96 ہزار 591مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین