کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے اغوا، حبس بے جا اور شادی کیلئے مجبور کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت مستر د کردی۔ ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا۔ملزم کے خلاف سنبل نامی عورت کی مدعیت میں اغوا، حبس بے جا اور زبردستی شادی کرنے کا مقدمہ درج ہے۔