آپ آف لائن ہیں
جمعہ13؍ رجب المرجب 1442ھ 26؍فروری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخابات میں ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سینیٹر فرحت اللّٰہ بابر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں طلب کرلیں۔

فرحت اللّٰہ بابر کا کہنا تھا کہ این اے 45 کرم اور پی کے 63 میں پارٹی ٹکٹ کے لیے امیدوار 26 دسمبر تک درخواستیں بھیجیں۔

انھوں نے کہا کہ درخواست شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری کے نام بھیجی جائے، جبکہ اس درخواست کے ساتھ 30 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ زرداری ہاؤس اسلام آباد کے پتہ پر بھیجا جائے۔

فرحت اللّٰہ بابر نے کہا کہ این کے 75 سیالکوٹ، پی پی 51 گوجرانوالہ سے بھی پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس 43 اور پی ایس 88 کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

مذکورہ حلقوں کے لیے درخواستیں 30 ہزار روپے کے بینک ڈرافٹ کے ساتھ بلاول ہاؤس کراچی کے پتہ پر بھیجی جائیں۔

انھوں نے کہا کہ پی بی 20 بلوچستان کے ضمنی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں جو بلاول ہاؤس کراچی کے پتہ پر بھیجی جائیں۔

قومی خبریں سے مزید