• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی سگریٹ بیچنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ جلیل آباد نے جعلی سگریٹ فروخت کر کے کمپنی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ تفصیل کے مطابق جلیل آباد پولیس کو نوید اقبال نے بتایا کہ گزشتہ روز دوران چیکنگ ڈبل پھاٹک سے مرزا پان شاپ کو چیک کیا گیا تو جس کے مالک ملزم مرزا منیر نے اپنی دکان پر جعلی سگریٹ رکھی ہوئی تھی جس کی وجہ سے کمپنی کی ساکھ اور کاروبار کو نقصان پہنچا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین