• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دُنیا میں لوگوں کے گناہوں پر پردہ ڈالو، مفتی انس

شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کے شوہر مفتی انس کہتے ہیں کہ دُنیا میں لوگوں کے گناہوں پر پردہ ڈالو تاکہ قیامت کے دن اللّہ تعالیٰ تمہارے گناہوں پر پردہ ڈالے۔

سابقہ بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان کے شوہر مفتی انس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر کے برفانی علاقے میں موجود ہیں۔


مفتی انس نے اپنی اس تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’کسی کے گناہ یا بُرائی دیکھو تو آنکھوں پر پردہ ڈال لو اور اُن کی اصلاح کے لیے اپنے رب سے دُعا کرو۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’نیا میں لوگوں کے گناہوں پر پردہ ڈالو تاکہ قیامت کے دن اللّہ تعالیٰ تمہارے گناہوں پر پردہ ڈالے، آمین۔‘

مفتی انس نے اپنی اس معنی خیز پوسٹ کے کیپشن میں اپنی اہلیہ ثناء خان کو بھی ٹیگ کیا۔

دوسری جانب ثناء خان نے شوہر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ’بےشک۔‘

اس سے قبل مفتی انس نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی اہلیہ نے اُن کی وجہ سے شوبز نہیں چھوڑی بلکہ شوبز چھوڑنے کا فیصلہ ثناء خان کا ذاتی فیصلہ تھا اس میں اُن کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا تھا کہ ’میں چاہتا تھا کہ ثناء یہ فیصلہ کرنے کے لیے کچھ وقت لے لیکن اُسے خود پر بہت بھروسہ تھا اور در حقیقت، میں بھی حیرت زدہ ہوگیا تھا، جب ثناء نے اعلان کیا کہ وہ انڈسٹری چھوڑ رہی ہے۔‘

خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی۔





بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔

تازہ ترین