• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: PMA نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو بے فائدہ قرار دیدیا


پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے سینئر رہنما ڈاکٹر قیصر سجاد نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو بے فائدہ قرار دے دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر قیصر سجاد نے انکشاف کیا کہ جب کورونا وائرس نہیں تھا ہم نے حکومت کو اس سے متعلق آگاہی دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس آگاہی کے ساتھ ہی ہم نے حکومت کو کورونا وائرس سے قبل اہم اقدامات اٹھانے کی اپیل کی تھی۔


پی ایم اے کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ ملک بھر میں 4 لاکھ 73 ہزار سے زائد لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ طبی شعبہ سے وابستہ 1 لاکھ 40 لوگ بھی وبا کی زد میں آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسپتالوں میں وبا سے بچاؤ کے لیے حفاظتی انتظامات نہیں کیے، کورونا سے کئی ڈاکٹرز جاں بحق بھی ہوئے۔

ڈاکٹر قیصر سجاد نے حکومت اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ جلسے جلوسوں کے بجائے کورونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق سوچیں۔

انہوں اس موقع پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کو بے فائدہ قرار دیا اور کہا کہ اس معاملے پر قانون سازی کی جائے، جو ماسک نہ لگائے اُسے جرمانہ ہوگا۔

پی ایم اے کے سینئر رہنما نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین کے تجربات ہورہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ اگلے سال کے آخر تک ویکسین مل سکے گی۔

تازہ ترین