• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل لفٹر سمیت 22 ملزمان گرفتار، مقابلے میں پولیس اہلکار زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 22ملزمان کو گرفتار کرلیا، مقابلے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی لیاری، سٹی اورجمشید ڈویژن نے 5موٹرسائیکل لفٹرز وحید علی،سکندر علی،ارسلان،عمران اورسمیرکو گرفتارکرکے عزیز بھٹی، کھارادراورعوامی کا لو نی تھانے کی حدود سے چوری شدہ تین موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں،سائٹ ایریا میٹرویل گرلز کالج کے قریب مبینہ مقابلے میں ہیڈ محرر32سالہ پرویز ولد شریف الدین زخمی ہو گیا،جبکہ ایک ملزم کو دھرلیا گیا،زخمی کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس کے مطابق زخمی ہیڈ محرر ساتھی سپاہی کے ہمراہ پکٹ چیک کرنے جارہا تھا کہ مذکورہ مقام پر دو ملزمان شہری سے اسلحے کے زور پر چھینا چھپٹی کررہے تھے،تاہم گرفتارملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا،پاک کالونی پولیس نے 3منشیات فروش جواد احمد ،شیراز اور مبارک کو گرفتارکرکے 5کلو 110گرام چرس برآمد کر لی،شاہ لطیف ٹائون پولیس نے دو منشیات فرو ش شمشیر اور سمیع اللہ کو گرفتارکرکے دو کلو سے زائد چرس اور موبائل فون برآمدکرلیا،محمود آباد پولیس نے محمد آصف اور جان محمد عرف جانی کو گرفتارکرکے 170گرام چرس اوراسلحہ برآمد کرلیا،کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے دو ملزمان شاہ زیب اور سلمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی،موچکو پولیس نے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم محمد باقر کو گرفتارکرکے ٹریلر کے خفیہ ٹینک سے 900لیٹر ڈیزل برآمد کرلیا،مومن آباد پولیس نے چاراسٹریٹ کر منل ملزمان شاہ زیب، شان، وقاراور الیاس کو گرفتارکرکے اسلحہ،مسروقہ موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی، ڈاکس پولیس نے ایک ملزم وقار کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا،سعید آباد پولیس نے چھالیہ اور انڈین گٹکے کی اسمگلنگ میں ملوث سید اسداللہ کو گرفتارکرکے 150کلو گرام چھالیہ اور 5پیکٹ انڈین سفینہ گٹکا برآمدکرلیا۔

تازہ ترین