• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان خان کی آخری فلم کیلئے اہلیہ اور بیٹا بھی پُرجوش

رواں سال 29 اپریل کو اِس دنیا سے رخصت ہونے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر اور بیٹے بابیل خان نے سوشل میڈیا پر اداکار کی آخری فلم ’دی سانگ آف اسکورپینز‘ کی تشہیر کا آغاز کردیا۔

اس ضمن میں عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کی آخری فلم ’دی سانگ آف اسکورپینز‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔


ستاپا سکدر نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’محدود سے لامحدود تک کا سفر۔‘

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگز TheSongOfScorpions اور NeverTheLastTime بھی استعمال کیے، اُن کے ہیش ٹیگ NeverTheLastTime  کا مطلب ہے کہ ’آخری بار کبھی نہیں۔‘

دوسری جانب عرفان خان کے بڑے بیٹے بابیل خان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کی آخری فلم کی تشہیر کے لیے موشن پوسٹر شیئر کیا ہے۔


بابیل خان نے اپنی اس پوسٹ کو ایک مختصر اور معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’ایک بار پھر، لیکن شاید آخری بار نہیں۔‘

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کی آخری فلم ’دی سانگ آف اسکورپینز‘ سال نو یعنی 2021 میں ریلیز ہوگی۔

عرفان خان کی اس آخری فلم کے ہدایتکار انوپ سنگھ ہیں جبکہ عرفان خان نے اس فلم میں اونٹوں کے تاجر کا کردار ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ  رواں سال 29 اپریل کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ عرفان خان کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔

تازہ ترین