• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پائلٹس سے معافی مانگنے سے انکار کردیا

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پائلٹس سے معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

جیو نیوز کے  پروگرام’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ پائلٹوں سے معافی کی کیا بات ہے، میرا ذاتی مسئلہ نہیں تھا، میرا ضمیر مطمئن ہے میں نے جو کیا صحیح کیا۔

غلام سرور خان نے کہا کہ کسی کے کہنے پر بیان نہیں دیا، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر دیا تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پائلٹس کو شوکاز دیا گیا، انہیں سنا گیا، ڈاکومنٹس کی ویریفکیشن کی گئی، 82 پائلٹ قصور وار پائے گئے۔

 غلام سرور نے کہا کہ میں نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر بیان دیا، میرے اعداد و شمار نہیں تھے، 262 پائلٹ کے لائسنسز فرانزک رپورٹ پر مشتبہ قرار دیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسی دن کہہ دیا تھا کہ لائسنسز جعلی نہیں مشکوک ہیں، ہم نے دیکھا تھا جن لوگوں نے لائسنس لیے وہ کیسے لیے۔

 غلام سرور نے کہا کہ ثابت ہوا 82 پائلٹ کے لائسنسز غلط تھے، 762 لوگ جعلی ڈگری پر کام کررہے ہیں تو کیا ایکشن نہیں لیتے؟۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ میں اپنے بیان پر اب بھی قائم ہوں، جعلی لائسنس ایشو میں جو لوگ ملوث ہیں ان کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں۔

غلام سرور نے کہا کہ لائسنس اتھارٹی میں غلط لوگوں کے خلاف ایکشن لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سچی بات کی، میں 6 ماہ سے تنقید برداشت کررہا ہوں، لوگوں نے ہمیں منتخب کیا ہے، غلط چیز اسمبلی میں نہ بتائیں تو کہاں بتائیں۔

تازہ ترین