• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہدا کی فیملی کے ساتھ وقت گزارا


پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہفتے کی دوپہر کرائسٹ چرچ سانحہ کے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ گزاری۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کی قیادت کی میں قومی ٹیم نے مسجد فائرنگ سانحے کے شہدا کے متاثرین سے ہیگلے اوول میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران قومی کرکٹرز شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ گھل مل گئے، ان کے جذبات اور تاثرات سننے۔

اس موقع پر بیٹنگ کوچ یونس خان نے قومی ٹیم کی جانب سے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور شہدا کے مقام پر اظہار خیال کیا۔


انہوں نے کہا کہ ہم آپ کا دکھ سمجھ سکتے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ نے شہدا کو جنت میں بلند مقام عطا کرنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔

مصباح الحق، کپتان بابر اعظم اور دیگر نے شہدا کے لواحقین میں قومی ٹیم کی ٹیسٹ کیپ بھی تقسیم کی۔

قومی کرکٹرز نے لواحقین کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں، اس پر شہدا کے اہل خانہ نے ان کے محبت کو سراہا اور کہا کہ پاکستانی جہاں کہیں بھی ہوں ان کے دل ایک ساتھ دکھڑکتے ہیں۔

ملاقات کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے شہدا کے درجات کی بلندی کےلیے دعا بھی کی۔

تازہ ترین