• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان پہلے دن سے ڈائیلاگ کے لئے تیار ہیں، فیصل جاوید


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنا اور سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے دن سے ڈائیلاگ کے لئے تیار ہیں، مگر اپوزیشن کہتی ہے 99 سے پہلے کے تمام کیسز ختم کردیئےجائیں۔

 سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ نیب منی لانڈرنگ کو نہ دیکھے، پبلک ہولڈر کو نیب چیک نہیں کرسکتا، یہ لوگ ہمیشہ ذاتی کیسز سے چھٹکارے کی بات کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ ان کے استعفے لطیفے بن گئے ہیں، استعفے پر یہ لوگ اپنے ہی لوگوں کو دھمکارہے ہیں، کرپشن بچانے کیلئے لوگ نہیں نکلتے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے لانگ مارچ پہلے بھی کیا، کنٹینر پر سیلفیاں لے کر چلے گئے،  مریم نواز کہتی تھیں لندن تو کیا پاکستان میں جائیداد نہیں ہے، مگر پانامہ پیپر میں ان کی تمام چیزیں نکل آئیں۔

 سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے 40 سال پرانا حساب دیا، مریم نواز لندن کے فلیٹ کی مالکن نکل آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کی کرپشن نکلی تو انہوں نے جواب دیا، اداروں پر حملہ نہیں کیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن بند گلی میں پھنس چکی ہے، یہ تمام کیسز عمران خان نے نہیں بنائے، ان کے دور کے بنے ہوئے ہیں۔

  فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت این آر او دے سکتی ہے لے نہیں سکتی، جنرل مشرف کی حکومت میں دونوں پارٹیوں نے این آر او لیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت این آر او دیتی ہے، ان کو اندازہ ہے، یہ این آر او لے چکے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خاتمہ کیلئے شروع کی، ان کی پارٹیوں کے کلین لوگ چند کرپٹ لوگوں سے پریشان ہیں۔

تازہ ترین