• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے شہریوں کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، جاوید لطیف


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک کے شہریوں کوتحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے،تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا کہ ن لیگ اورپی پی رہنماوٴں کے منہ سے مافیا کی باتیں اچھی نہیں لگتیں،پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ وزیراعظم توکشمیر جیسے حساس موضوع پر بھی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔رہنمامسلم لیگ نون جاوید لطیف نے کہا کہ ملک کے شہریوں کوتحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے ہماری حکومت میں ایسے واقعات کم ہوئے ۔مظاہرین کا یہ مطالبہ درست نہیں کہ صوبائی حکومت کو گھر بھیجا جائے ۔وزیراعظم تاحال ہزارہ مظاہرین سے ملاقات کیلئے نہیں گئے ۔بلوچستان میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے ہمیں ازالہ کرنا ہوگا ۔اگر اپوزیشن کے رہنما جائیں گے تو کہا جائے گا کہ ہم سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں ۔کورونا سے پہلے بھی حکومت نے دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بنائی تھیں ۔مہنگائی آسمان پر ہے لیکن حکومت کی بے حسی ختم ہونے کا نام نہیں لیتی ۔وزیراعظم کاکچن چلانے والے صرف چھ ماہ میں ہار مان لیتے ہیں۔جہانگیر ترین آج بھی آزاد ہیں ۔فارن فنڈنگ کا کیس منجمد ہے ۔پاکستان کی تاریخ میں ایسی کرپٹ حکومت نہیں دیکھی ۔ رہنما تحریک انصاف شاندانہ گلزار خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ضرور ہزارہ کمیونٹی سے ملنے جانا چاہئے ۔دہشتگردی پر سیاست مناسب نہیں ۔ کچھ معاملات پر ہمیں سیاسی وابستگی سے اٹھنا ہوگا ۔ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اصلاحات کرنا ہوں گی ۔ہمیں دہشتگردی کے ذہن کو ختم کرنا ہوگا ،جو پہلے طالبان تھے وہ اب کسی دوسری دہشتگردتنظیم کا حصہ ہیں ۔نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں کے منہ سے مافیا کی باتیں اچھی نہیں لگتیں کیوں کہ یہ دونوں پارٹیاں مافیا ہیں ۔

تازہ ترین