• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکیشن امبانی کے چھوٹے بھائی نے اپنے ہی ملک سے فراڈ کرڈالا

دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک مکیشن امبانی کے چھوٹے بھائی انیل امبانی نے اپنے ہی ملک سے فراڈ کرڈالا، جس کے تین بینک اکاؤنٹس فراڈ نکلے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے دلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ اس نے انیل امبانی کی ریلائنس کمیونیکیشن، ریلائنس ٹیلی کام اور ریلائنس انفراٹیل کے اکاؤنٹس کا جائزہ لیا ہے جو فراڈ نکلے۔ 

واضح رہے کہ یہ ڈویلپمنٹ انیل امبانی کو مشکلات میں ڈال سکتی ہے جو پہلے ہی اپنی کمپنی کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے اپنے بھائی سے مکیش امبانی سے مدد لے چکے ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اسٹیٹ بینک اس معاملے کی بینکنگ فراڈ تحقیقات کے لیے سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) سے رجوع کرسکتا ہے۔ 

دلی ہائی کورٹ نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو انیل امبانی کی فرم کے اکاؤنٹس کا اسٹیٹس برقرار رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ 

مرکزی بینک نے عدالت کو بتایا کہ آڈٹ کے دوران انہوں نے ان اکاؤنٹس سے فنڈز کے ناجائز استعمال، انحراف اور فنڈز میں تخفیف پائی جس کے بعد انہوں نے ان اکاؤنٹس کو دھوکا دہی کی درجہ بندی میں شامل کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جن فرمز کے اکاؤنٹس کی بات کی جارہی ہے ان پر مجموعی طور پر 49 ہزار کروڑ بھارتی روپے واجب الادا ہیں۔

تازہ ترین