• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور ترین مزح نگار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان اور مصور انور مقصود ایک آرٹسٹ کے بعد شیف بھی بن گئے جس کی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

اسٹرنگز بینڈ کے رکن اور نامور کمپوزر و گلوکار بلال مقصود نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی۔

بلال مقصود نے اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے والد انور مقصود کی تصویر شیئر کی جس میں وہ باربی کیو بناتے نظر آرہے ہیں۔

گلوکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ابّا کے ہاتھ کی بنی مزیدار باربی کیو۔‘

انور مقصود کی یوں باربی کیو بناتے تصویر انٹرنیٹ پر بہت قدر مقبول ہورہی ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ اُنہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ انور مقصود ایک فنکار ہونے کے ساتھ ہی اچھے شیف بھی ہیں۔

واضح رہے کہ 85 سالہ انور مقصود گزشتہ سال کے آخر میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد اُنہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا تھا۔

انور مقصود پاکستان شوبز کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو 35 سال سے اس صنعت سے وابستہ ہیں۔ وہ ایک اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان، مزاح نگار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مصور بھی ہیں۔

اہم معاشرتی مسائل کو انتہائی سادہ اور ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں ناظرین کے سامنے پیش کرنا ان کا خاصہ ہے اور اپنے اسی انداز بیان کی وجہ سے وہ مداحوں کی پسندیدہ شخصیات میں سے ایک ہیں۔

تازہ ترین