• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ڈیولپمنٹ کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان

وزیراعظم عمران خان نے کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ڈیولپمنٹ کی اب تک کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ڈیولپمنٹ کا اجلاس ہوا۔ 

اس اجلاس کے دوران چئیرمین سی ڈی اے نے سیکٹر ای الیون میں تعمیرات سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ نئی تعمیرات میں پارکنگ، گزرگاہ کے لیے مناسب فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے صوبے کے 11 بڑے شہروں کے ماسٹر پلان پر بریفنگ دی۔

انھوں نے بتایا کہ قبائلی اضلاع میں 8 مقامات کے لیے ماسٹر پلاننگ جاری ہے۔

اجلاس کے دوران شہری ترقی کے لیے قانونی اصلاحات پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ چیف سیکریٹری سندھ نے تعمیرات منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دی۔ 

وزیراعظم عمران خان نے اب تک کی پیشرفت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری ترقی اور تعمیرات میں ماحولیاتی تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے، سبزہ حتیٰ الامکان بچایا جائے بلکہ اس میں اضافہ کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تعمیرات سیکٹر سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں جبکہ اس سے معیشت مستحکم ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں مراعات میں توسیع سے بھر پور فوائد حاصل کریں گی۔

تازہ ترین