• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 9 مریض انتقال کرگئے

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 9 مریض انتقال کر گئے، جبکہ 12904 ٹیسٹ کے نتیجے میں 1005 کرونا کے نئے کیسز سامنے آئے۔

کراچی سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 9 مریضوں کے انتقال کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3679 تک ہو گئی ہے جو اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔


مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12904 ٹیسٹ کئے گئے۔ 1005 نئے کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 7.8 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت صوبے کے اسپتالوں میں زیر علاج 770 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں 78 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا کے 1005 نئے کیسز میں سے 733 کا تعلق کراچی سے ہے۔

تازہ ترین