• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں اس وقت کورونا وائرس کے 2 کروڑ 34 لاکھ مریض

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 93 لاکھ 61 ہزار 504 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 19 لاکھ 22 ہزار 208 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 34 لاکھ 8 ہزار 942 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 885 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 40 لاکھ 30 ہزار 354 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 78 ہزار 149 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 24 لاکھ 56 ہزار 902 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 88 لاکھ 18 ہزار 804 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 29 ہزار 140 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 32 لاکھ 59 ہزار 949 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 50 ہزار 835 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 32 ہزار 526 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 1 ہزار 542 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 80 لاکھ 15 ہزار 920 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 60 ہزار 911 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 33 لاکھ 55 ہزار 794 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 79 ہزار 833 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 29 لاکھ 57 ہزار 472 ہو چکی ہے۔


فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 67 ہزار 431 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 27 لاکھ 47 ہزار 135 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 22 ہزار 450 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 23 لاکھ 7 ہزار 581 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 77 ہزار 911 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 22 لاکھ 37 ہزار 890 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 51 ہزار 874 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 20 لاکھ 50 ہزار 360 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس 40 ہزار 401 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 18 لاکھ 95 ہزار 139 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 36 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 282 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 582 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 82 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہزار 364 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان ایک بار پھر 28 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 7 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 617 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 598 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 517 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 898 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 70 لاکھ 43 ہزار 604 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 474 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 266 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 55 ہزار 445 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین