• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ ہیڈکوارٹر کیوں ٹرینڈ کررہا ہے؟

معروف میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی پالیسی میں تبدیلی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا سائٹس پر اس کے چرچے ہیں اور نئی پالیسی کی آڑ میں اس کا خوب مذاق بھی اُڑایا جارہا ہے۔


واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے مطابق صارف اپنا نام، موبائل نمبر، تصویر، اسٹیٹس، فون ماڈل، آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ ڈیوائس کی انفارمیشن، آئی پی ایڈریس، موبائل نیٹ ورک اور لوکیشن بھی واٹس ایپ اور اس سے منسلک دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مہیا کرے گا۔

پالیسی کی تبدیلی نے صارفین میں تشویش پیدا کردی تھی۔

اب دنیا بھر میں سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر پر ایک ٹرینڈ ’واٹس ایپ ہیڈکوارٹر‘ بنایا ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے پُرمزاح میمز اور چٹکلے شیئر کیے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش چند مزاحیہ میمز:


تازہ ترین