• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 60 برس سے کوئی ڈیم نہیں بنا، وزیراعظم نے کام شروع کیا، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے 2 بڑے ڈیمز بنانے پر کام شروع کیا، 60 برس کے دوران ملک میں کوئی ڈیم نہیں بنا۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ جزائر پروگرام کا سندھ اور بلوچستان کو فائدہ ہونا ہے۔

انھوں نے وزیراعظم کے نئے پروگرام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پروگرام لارہے ہیں جس کی مدد سے ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔


پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان خود اس پروگرام کو دیکھ رہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ملک میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے، 1990 کے بعد پہلی بار ٹیکسٹائل ملز کام کر رہی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں 10 ارب درخت لگائے جائیں گے۔

تازہ ترین