• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر حسین نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کر دیا

پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین نے سوشل میڈیا وزیراعظم عمران خان سے سینما گھروں کی صورتحال بہتر بنانے سے متعلق مطالبہ کر دیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازع شخصیت یاسر حیسن اکثر اوقات اپنے بولڈ بیانات اور رویئے کے سبب خبروں میں رہتے ہیں، یاسر حسین اکثر دیگر شوبز شخصیات سے بھی اُلجھتے نظر آتے ہیں جس کے سبب سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

جہاں سوشل میڈیا پر یاسر حسین پر تنقید کی جاتی ہے وہیں اُن کے پرستاروں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے جس کا اندازہ اُن کے کمنٹ باکس اور پوسٹ کے لائیکس نمبرز سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔

یاسر حسین انسٹا گرام پر کافی متحرک رہتے ہیں اور کہیں آتے جاتے انہیں کچھ بھی اچھا لگے وہ اُسے فوراً اپنی انسٹا اسٹوری بنا لیتے ہیں جن سے اُن کے مداح و فالوورز کافی محظوظ بھی ہوتے ہیں۔

یاسر حسین کی جانب سے اپنی انسٹاگرام اسٹوری  پر وزیراعظم عمران خان سے سینما گھروں کی بندش سے متعلق مطالبہ کیا گیا ہے۔

یاسر حسین نے اپنے انسٹا اسٹوری پر سن 1984ء کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں شہر کراچی کے ایک سینما گھر کے باہر فلم شائقین کا بے حد رش نظر آ رہا ہے۔

یاسر حسین کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو اپنی انسٹا اسٹوری میں ٹیگ کیا گیا ہے۔

اپنی انسٹا اسٹوری پر یاسر حیسن کا پاکستان سینما انڈسٹری کی صورتحال سدھارنے اور انہیں کھولنے سے متعلق مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ کچھ کریں عمر، فلمیں تیار ہیں۔‘ 

تازہ ترین