• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے جمشید ٹاؤن کی حدود میں سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے زین علی آفندی کے قتل کے سلسلے میں ایسٹ پولیس نے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چاروں مشتبہ افراد ماضی میں گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، مشتبہ افراد کے فنگر پرنٹ لیے گئے ہیں۔

فنگر پرنٹ زین علی آفندی کے گھرسے ملنے والے فنگرپرنٹ سے میچ کیئے جائیں گے، پولیس نے زین علی آفندی کے گھر سے ملنے والے فنگر پرنٹ نادرا کو بھی ارسال کیے ہیں۔


واضح رہے کہ زین آفندی کو 6 جنوری کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کا قتل کر دیا تھا، واردات کا مقدمہ جمشید کوارٹرز تھانے میں زین آفندی کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

تازہ ترین