• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں جماد الثانی 1442 ہجری کا چاند نظر آگیا

پاکستان میں جماد الثانی 1442 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ 

اسلام آباد میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور ملک بھر میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوا۔ 

اجلاس کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے جماد الثانی 1442 ہجری کے چاند کے نظر آنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ رواں برس ایک دن روزہ اور ایک ہی دن عید پر قوم کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ سائنس سے بھی مدد لیں گے مگر فیصلہ شریعت اور شہادت کی بنیاد پر کریں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ مفتی شہاب الدین اور فوادچودھری دونوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

تازہ ترین