بالی وڈ اداکار جان ابراہم نے اپنی نئی فلم ’ستیا میوا جیاتی 2‘ کی ریلیز کے بارے میں بتا دیا۔
جان ابراہم نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ فلم رواں سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔
جان ابراہم نے فلم کی شوٹنگ کی ایک تصویر بھئی شیئر کی جس میں ان کے بازو کے مسلز نظر آرہے ہیں اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’یہ ہاتھ نہیں جان ابراہم کا ہتھوڑا ہے‘۔
جان ابراہم کی اس انسٹاگرام پوسٹ کو اب تک 5 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد پسند کر چکے ہیں۔