• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شپنگ لاگت بڑھنے سے ٹرامپولائن ٹوائز مہنگے ہو جائیں گے

لندن (پی اے) شپنگ لاگت بڑھنے کے نتیجے میں ٹرامپو لائن پرائسز میں 50 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔ ایک گیمز ریٹیلر کے مطابق رواں موسم گرما میں شپنگ لاگت بڑھنے کی وجہ سے ٹرامپولائن پرائسز میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ آؤٹ ڈور ٹوائیز اونر جیمز اوون کا کہنا ہے کہ پورٹ کنجشناور ٹرانسپورٹ لاگت کی وجہ سے بڑے ٹوائیز مثلاً جھولے، ٹرامپولائنز اور کلمبنگ فریمز زیادہ مہنگے ہو جائیں گے۔ انہوں نے بی بی سی 5 لائیو میں ویک اپ ٹو منی کو بتایا کہ پورٹس پر بہت زیادہ رش ہے اور اس صورتحال کی وجہ سے زیادہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین سے جگہ نہیں نکال پا رہے، کنٹینرز کی شدید کمی ہے۔ ہولیئرز میں حقیقی کچھائو ہے ۔ جس کی وجہ سے نرخوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فرم برطانیہ میں پہلے سے ہی کچھ مصنوعات تیار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار سامان کی سمندری مال برداری کے اخراجات پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ حالیہ مہینوں میں دنیا بھر میں چینی سامان کی طلب میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ جس سے شپنگ انڈسٹری کی موجودہ استعداد میں ایک تناؤ پڑتا ہے۔ ریسرچ فرم ڈریری کے مطابق ایک سال پہلے کے مقابلے میں اب دنیا کے بڑے تجارتی راستوں پر 40 فٹ کنٹینر کی لاگت تقریباً تین گنا بڑھ گئی ہے۔ مسٹر اوون نےکہا کہ پورٹ آف فلیکسٹوو سے مڈ ویلز کمپنی سائٹ کیلئے برطانیہ میں ہولیئرز بھی ایک کینٹنر کا زیادہ معاوضہ لے رہی ہے۔ اب یہ لاگت بڑھ کر 1800 پونڈ فی کنٹینر پر پہنچ گئی ہے۔ اس سے پہلے وہ 650 پونڈ فی کنٹینر اس کام کیلئے چارج کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ایک اچھا سوال ہوگا کہ آیا لوگ نئے آئوٹ ڈور ٹوائیز کیلئے پریمیئر ادا کرینگے۔
تازہ ترین