• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا ہے، فردوس اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب  کی معاونِ خصوصی  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا ہے۔

 فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 11جماعتوں نے جتنے لوگ اکٹھےکیے اس سے کہیں زیادہ لوگ سہولت بازاروں میں ہوتے ہیں، پی ڈی ایم کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فری ہینڈ اور بغیر کسی رکاوٹ پی ڈی ایم کا جھوٹ کی گردان پر مبنی رونا دھونا ہوگیا۔

انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے سوالات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتائیں امریکا، برطانیہ، پاکستان، سعودی عرب میں اربوں روپے کی 76 جائیدادیں کس کی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ راجکماری بتائیں مفرور بھائیوں کی مختارِ خاص ہونے پر ان جائیدادوں میں حصہ کتنا ہے۔

تازہ ترین