• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی کے بھی انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز ہوگئے

پاکستانی اداکارہ و ماڈل حرانی مانی سے متعلق اگر یہ کہا جائے کہ اس وقت ان پر قسمت کی دیوی مہربان ہے تو غلط نہ ہوگا۔ 

ماڈلنگ، پھر اداکاری اور اس کے بعد میوزک کی دنیا میں قدم رکھا تو کامیابی نے ہر جگہ پر ان کے قدم چومے۔ 

لیکن اس کے ساتھ ساتھ حرا مانی نے جب سوشل میڈیا پر انٹری دی تو یہاں بھی کامیابی ان کے پیچھے پیچھے چلی آئی جہاں وہ اب فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 5 ملین کلب میں شامل ہوگئیں۔ 


حرا مانی نے انسٹاگرام پر چاہنے والوں کی تعداد 50 لاکھ مکمل ہونے پر اپنی ایک دلچسپ تصویر شیئر کی جس میں وہ حیران دکھائی دے رہی ہیں۔ 

ساتھ میں فوٹو کیپشن میں انھوں نے اپنے مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔ 

انھوں نے کہا کہ انسٹاگرام پر مجھے پسند کرنے، میرے انسٹاگرام، میرے چہرے، میرے گانے، میرے بچوں اور مجھے میری اصلی حالت میں پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔



تازہ ترین