• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسنی میں والدین کی علیحدگی کے باوجود بچپن بہت اچھا گزرا، کاجول

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور کئی ہٹ فلموں کی ہیروئن کاجول نے کہا کہ جب وہ ساڑھے سال کی تھیں تو انکے والدین میں علیحدگی ہونے کے باوجود انکا بچپن بہت اچھا گزرا، حالانکہ اس قسم کے حالات میں صورتحال بہت خراب بھی ہوسکتی تھی۔ 

انکا کہنا تھا کہ انکے کئی دوست ہیں جن کے والدین آج تک اکٹھے ہیں لیکن پھر بھی انکا بچپن میرے جیسا اچھا نہیں گزرا۔ میں اپنے والد اور والدہ سے الگ الگ اور اکٹھے بھی بہت پیار کرتی ہوں۔ 


یاد رہے کہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے،  کچھ کچھ ہوتا ہے، کرن ارجن اور بازیگر جیسی ہٹ فلموں کی اداکارہ کے والدین شامو مکھرجی اور والدہ تنوجا میں اس وقت علیحدگی ہوگئی تھی جب کاجول صرف ساڑھے چار برس کی تھیں۔ 

تازہ ترین