• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: ریاض میں پہلا ’ڈرائیو اِن سنیما‘ بن گیا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقامی سینما گھروں کے ایک گروپ نے ڈرائیو اِن سنیما کھول دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ مملکت میں سینما گھروں پر پابندی ختم ہونے کے بعد یہ سعودی عرب کا پہلا ڈرائیو اِن سینما ہے۔


رپورٹ کے مطابق سماجی دوری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سینما میں 150 گاڑیوں کی گنجائش ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے یہاں آنے والے تمام شائقین کے لیے فیس ماسک لگانا ضروری ہوگا جبکہ ان کا درجہ حرارت بھی چیک کیا جائے گا۔

تازہ ترین