• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں اماراتی سفارتخانے کے تمام ملازمین کی کورونا ویکسینیشن

اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفارتخانے نے ایک ویکسینیشن پروگرام کا انعقاد کیا، جس کے تحت سفارتخانے اور اس کے نمائندہ دفاتر کے تمام ملازمین کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔ 

دو دن تک جاری رہنے والا یہ ویکسینیشن پروگرام 19 اور 20 جنوری 2021  کو ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی کی جانب سے پاکستان میں سائنوفارم ویکسین لگانے کی اجازت کے بعد آرگنائز کیا گیا۔

پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے اس موقع پر کہا کہ یہ پروگرام سفارتخانے کی سماجی ذمہ داری کے حوالے سے اس عہد کی نشاندہی کرتا ہے کہ سوسائٹی میں حفظان صحت کے لیے  بھرپور انداز میں شرکت کرکے کمیونٹیز کی صحت محفوظ بنائی جائے۔ 

یہاں یہ بتانا بھی مناسب ہوگا کہ متحدہ عرب امارات میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو پہلے ہی سائنوفارم، فائزر بائیوٹیک اور دیگر ویکیسین لگائی جاچکی ہے، اور یہ امارات میں رہائش پذیر تمام مقامی اور ریذیڈینٹس کے لیے بالکل مفت دستیاب ہے۔


متحدہ عرب امارات اس وقت تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران آدھی آبادی کو ویکسین لگانے کے راستے پر گامزن ہے۔

تازہ ترین