سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر ہفتے کو حوثی ملیشیا کا فضائی حملہ ناکام بنادیا گیا۔
عرب میڈیا نے سعودی اتحادی افواج کے حوالے سے بتایا کہ سعودی فضائیہ نے حوثیوں کی طرف سے ریاض کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے نے سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی سے کہا ہے کہ حکام نے حملے کی تصدیق کی ہے۔
ادھر حوثی باغیوں نے فوری طور پر ریاض پر حملے کا اعتراف نہیں کیا۔