• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے طلباء کاگورنرہائوس کے باہر احتجاجی مظاہرہ

لاہور(خبر نگار)بہائوالدین زکریہ یونیورسٹی ملتان کے طلبہ نے گورنر ہائوس لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبہ نے اس موقع پر پلے کا رڈزا اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔جس پر مطالبات کےحق میںنعرے درج تھے ۔ طلبہ کا مطالبہ تھا کہ ایل ایل بی کے نتائج کا اعلا ن نہیںکیا گیا ۔جس سے شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجودنتائج کا اعلان نہیںکیا جا رہا۔طلبہ کےاحتجاج سے گورنر ہائوس اور اس کے گرد ونواح میں ٹریفک جام ہو گئی۔ احتجاج رات گئے تک جاری رہا۔
تازہ ترین